جھنگ،بھکر روڈ پر خوفناک حادثہ،ایک ہی خاندان کے 7افراد جاں بحق،علاقے میں کہرام سوگ
حیدرآبادتھل (نمائندہ پاکستان)جھنگ بھکر روڈ پرٹرالر اور کیری ڈبہ میں خوفناک تصادم کے نتیجہ میں میاں بیوی سمیت ایک ہی خاندان کے 7افراد جابحق ہوگئے تفصیلات کے مطابق حیدرآبادتھل سے ایک ہی گھرانے کے افراد اپنے رشتے داروں کو ملنے کے لیے بہل گئے ہوئے تھے وہاں سے واپس آ رہے تھے کہ جہان خان کے قریب کیری ڈبہ کوٹرالر نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے کیری ڈبہ میں سوارڈرائیواور میاں بیوی سمیت ایک ہی خاندارن کے 7افراد جن میں زیادہ خواتین اور بچے شامل تھے جابحق ہوگئے اور2تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو بھکر ریفر کر دیا گیا، ریسکیو1122کے اہلکاروں نے تشویشناک حالت کے پیش نظر شدید زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر منتقل کر دیا ڈی سی بھکر اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود تھی،حیدرآبادتھل میں خبر پہنچتے ہی کہرام مچ گیا لوگ دھاڑیں مار مار کر روتے رہے،پورے شہر کی فضا انتہائی سوگوار ہوگئی اور لوگ جو ق در جوق وارثان کے گھر پہنچنے لگے ہیں۔
خوفناک حادثہ