آج یکم جولائی،جنوبی پنجاب سے پھر دھوکہ،ملتان میں سول سیکرٹریٹ کیلئے عملی کام زیرو لوگ مایوس

آج یکم جولائی،جنوبی پنجاب سے پھر دھوکہ،ملتان میں سول سیکرٹریٹ کیلئے عملی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر) جنوبی پنجاب سے عوامی مینڈیٹ حاصل کرکے مرکز اور پنجاب میں حکومت بنانے والی پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں آنے کے بعد جنوبی پنجاب کے عوام سے کیا گیا وعدہ بھول گئی، یکم جولائی سے جنوبی پنجاب سول سیکرٹریٹ کا وعدہ ایفا نہ ہوسکا،فنڈز مختص ہونے کے باوجود جنوبی پنجاب سول سیکرٹریٹ قائم نہ ہونے پر جنوبی پنجاب کے عوام میں مایوسی لی لہر دوڑ گئی،جنوبی پنجاب کی سرائیکی تنظیموں سمیت متعد د حلقوں نے پاکستا ن تحریک انصاف کو ان کا وعدہ یاد دلانے کیلئے احتجاجی تحریک چلانے کا عندیہ دے دیا۔اس ضمن میں حالیہ جنرل الیکشن میں جنوبی پنجاب سے عوامی مینڈیٹ حاصل کرکے مرکز اور صوبہ پنجاب میں حکومت قائم کرنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے جنوبی پنجا ب کو علیحدہ صوبہ بنانے کا وعدہ بھلا دیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے وزیراعظم کا حلف اٹھانے کے بعد جنوبی پنجاب صوبہ کے حوالے سے پیش رفعت کا اعلان کرتے ہوئے مرکزی اور صوبائی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دیں جبکہ پہلے مرحلہ میں حکومت پنجاب کو یکم جولائی 2019ء سے جنوبی پنجاب سول سیکرٹریٹ قائم کرنے کی ہدایت جاری کیں جس پر وزیر اعلی پنجاب نے یکم جولائی سے ملتان میں 15صوبائی محکموں پر مشتمل جنوبی پنجاب سول سیکرٹریٹ کے قیام کا اعلان بھی کیا اور بجٹ میں اس مقصد کیلئے تین ارب روپے کے فنڈز بھی مختص کئے گئے لیکن آج یکم جولائی کو جنوبی پنجاب سول سیکرٹریٹ قائم نہیں ہوسکا جس کے باعث جنوبی پنجاب کے عوام میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے۔جبکہ دوسری جانب جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والی سرائیکی جماعتوں ودیگر سیاسی تنظیموں نے حکومت کو اپنا وعدہ یاد دلانے کیلئے احتجاجی تحریک چلانے کا عندیہ دے دیا ہے۔ 
سول سیکرٹریٹ