جسم پر کنگھی کر کے وزن کم کرنے کا انوکھا ترین طریقہ

جسم پر کنگھی کر کے وزن کم کرنے کا انوکھا ترین طریقہ
جسم پر کنگھی کر کے وزن کم کرنے کا انوکھا ترین طریقہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)قدیم چین میں وزن کم کرنے کا ایک انوکھا طریقہ تھا جو وقت کے ساتھ متروک ہو گیا تاہم اب ایک بار پھر وہ طریقہ پوری دنیا میں تیزی کے ساتھ مقبول ہو رہا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق وزن کم کرنے کا یہ حیران کن طریقہ پورے جسم پر کنگھی پھیرنے کا ہے۔ قدیم چین کے باشندے اپنے جسم پر کنگھی پھیر کر خود کو توانا اور تندرست رکھا کرتے تھے۔ اب یہ طریقہ ایک بار پھر نہ صرف چین بلکہ مغربی دنیا میں بھی دوبارہ رواج پا رہا ہے اور کئی لوگوں نے اسے آزمانے کے بعد اس کے متعلق متاثر کن خیالات کا اظہار کیا ہے۔
وکٹوریہ ووڈہال نامی ایک برطانوی خاتون نے سلور کی ایک گنگھی اپنے جسم پر پھیرنی شروع کی اور چند ہفتوں میں ہی اس کے وزن میں کافی کمی آ گئی اور اس کی مجموعی جسمانی صحت پہلی کی نسبت کئی گنا بہتر ہو گئی۔ اسی طرح برطانیہ ہی کی 47سالہ کیٹی برنڈل نامی خاتون 18ماہ قبل شنگھائی گئی تھی جہاں اسے اس طریقے کے بارے میں علم ہوا اور اس نے اس پر عمل شروع کر دیا۔ اس کے ایسے حیران کن نتائج سامنے آئے کہ کیٹی نے اسے پروفیشن بنا لیا اور اب وہ لوگوں کے جسم پر کنگھی پھیرتی ہے اور پیسے کماتی ہے۔ کیٹی کا کہنا ہے کہ چند روز جسم پر کنگھی پھیرنے سے ہی آپ کو ایسا احساس ہوتا ہے جیسے آپ کا جسم توانائی سے بھر گیا ہو۔ اس طریقے کے متعلق ماہرین کا بھی کہنا ہے کہ اس سے نظام دوران خون اور جسم میں پانی کی مقدار متوازن رکھنے کا نظام بہتر ہوتے ہیں اور اس سے جسم کی چربی ختم کرنے میں بھی بہت مدد ملتی ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -