گھر سے آتی چیخوں کی آوازیں، اس گھر کی کہانی جس کے اندر جانے سے اس کے مالک بھی گھبراتے ہیں

گھر سے آتی چیخوں کی آوازیں، اس گھر کی کہانی جس کے اندر جانے سے اس کے مالک بھی ...
گھر سے آتی چیخوں کی آوازیں، اس گھر کی کہانی جس کے اندر جانے سے اس کے مالک بھی گھبراتے ہیں

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) بھوت پریت پر یقین رکھنے والوں کی اس دنیا میں کمی نہیں ہے، جس گھر یا عمارت کے متعلق آسیب کی خبر پھیل جائے کوئی اس میں گھسنے کی جرأت نہیں کرتا۔ برطانوی علاقے کیرمارتھن شائر میں بھی ایک ایسا گھر ہے جس سے ایسی خوفناک آوازیں آتی ہیں کہ اس گھر کے مالک بھی دوسری جگہ منتقل ہو چکے ہیں اور اس میں داخل ہونے کی جرا¿ت نہیں کرتے۔

دی مرر کے مطابق کرسٹین نامی خاتون اپنے خاندان کے ہمراہ اس گھر میں رہتی تھی۔ اس کا کہنا ہے کہ ”جون 2018ءمیں ایک شام میں اپنے امانفرڈ میں واقع اس گھر کے کچن میں کافی بنا رہی تھی کہ اچانک میں نے ایک چیخ کی آواز سنی۔ میں جلدی سے کچن سے نکلی اور گھر کے افراد سے پوچھا کہ چیخ کس نے ماری ہے تو سب ہکا بکا ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہے تھے۔ ہم سب میں سے کسی نے بھی یہ چیخ نہیں ماری تھی، ہم ابھی گومگوں کا شکار تھے کہ ایک بار پھر زوردار چیخ کی آواز آئی اور ہم سب انتہائی خوفزدہ ہو گئے۔ اس کے بعد یہ روز کا معمول بن گیا، کبھی چیخیں آتیں اور کبھی پراسرار آوازیں سنائی دینے لگتیں۔ چند روز میں ہی ہم اس قدر خوفزدہ ہو گئے کہ ہم نے وہ گھر چھوڑ دیا اور کچھ فاصلے پر کرائے پر گھر لے کر اس میں منتقل ہو گئے۔ “رپورٹ کے مطابق یہ خاندان گزشتہ 11سال سے اس گھر میں رہائش پذیر تھا لیکن یہ پہلی بار ہوا ہے کہ انہیں پراسرار آوازیں اور چیخیں سنائی دینے لگی ہیں۔ یہ بات پورے علاقے میں پھیل چکی ہے اور کوئی اس گھر کے قریب سے بھی نہیں گزرتا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /برطانیہ