حکومت پاکستان کی کاوشیں رنگ لے آئیں، یورپی یونین نے پی آئی اے کو "معمولی "ریلیف دے دیا 

حکومت پاکستان کی کاوشیں رنگ لے آئیں، یورپی یونین نے پی آئی اے کو "معمولی ...
حکومت پاکستان کی کاوشیں رنگ لے آئیں، یورپی یونین نے پی آئی اے کو

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت پاکستان کی کاوشوں سے یورپین یونین نے پی آئی اے کو تین جولائی تک آپریٹ کرنے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق یورپین یونین ائیر سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کی یورپین ممالک کیلئے یکم جولائی سےفضائی آپریشن کے اجازت نامے کو 6 ماہ کیلئے معطل کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد  پی آئی اے نے یورپ کی تمام پروازیں عارضی طور پر منسوخ کر دیں تھیں تاہم اب حکومتی کاوشیں رنگ لے آئی ہیں اور سیکٹری خارجہ کی جانب سے ہنگامی طور پر تمام یورپین ممالک کے سفیروں سے رابطہ کیا گیا جبکہ پی آئی اے انتظامیہ، وزارت خارجہ اور پاکستان کے سفیر مسلسل یورپین حکام سے رابطے میں ہیں 

جس کے بعدیورپین یونین نے پی آئی اے کو تین جولائی تک فضائی آپریشن  آپریٹ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔یورپین یونین نے پی آئی اے کو یکم تا تین جولائی برطانیہ اور یورپ اترنے اور اوور فلائینگ کی تا حکم ثانی اجازت دے دی ہے جس کے بعد پی آئی اے کی اسلام آباد تا لندن اور واپسی کی پروازیں پی کے 785 اور 786 معمول کے مطابق آپریٹ کریں گی جبکہ 

دیگر پروازوں کا اعلان بھی جلد کیا جائے گا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -