عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی

عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی
عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی

  

نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی اور یہ رقم معاشی اصلاحات اور کورونا کے باعث آنے والے اخراجات پر خرچ کی جائے گی۔عالمی بینک نے کورونا وائرس کے خلاف ردعمل میں ترقی پذیر ممالک کی مدد کے لیے انقلابی اقدامات کیے ہیں اور اسی سلسلے میں پاکستان کے لیے قرض کی رقم جاری کی گئی ہے۔

50 کروڑ ڈالر قرض کی اس رقم کی منظوری عالمی بینک کے بورڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے دی تاکہ مالیاتی امور میں معاونت، شفافیت اور نجی شعبے کی ترقی کو فروغ اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات بھی کی جائیں گی۔ان 50 کروڑ ڈالرز میں سے 25 کروڑ ڈالرز انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن نے فراہم کیے جبکہ 25 کروڑ ڈالرز انٹرنیشنل بینک برائے ترقی و بحالی نے فراہم کیے ہیں۔

مزید :

قومی -