"فواد چوہدری نے حالیہ انٹرویو عمران خان کے کہنے پر دیا" ڈاکٹر شاہد مسعود کا تہلکہ خیز دعویٰ

"فواد چوہدری نے حالیہ انٹرویو عمران خان کے کہنے پر دیا" ڈاکٹر شاہد مسعود کا ...

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ دنوں فواد چوہدری کی جانب سے جو انٹرویو دیا گیا تھا وہ انہوں نے وزیر اعظم کے کہنے پر دیا تھا۔

فواد چوہدری نے گزشتہ دنوں امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا تھا کہ حکومت کے پاس کارکردگی دکھانے کیلئے 6 ماہ ہیں۔ پارٹی کے اندرونی جھگڑوں نے بہت نقصان پہنچایا، جہانگیر ترین نے اسد عمر کی وزارت خزانہ سے چھٹی کرائی، وہ واپس آئے تو انہوں نے جہانگیر ترین کی چھٹی کرادی۔

اس انٹرویو کے حوالے سے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ ان کی اطلاع کے مطابق فواد چوہدری نے یہ انٹرویو وزیر اعظم کے کہنے پر دیا تھا، ان کے علم میں سب کچھ تھا۔

ڈاکٹر شاہد مسعود کے مطابق فواد چوہدری نے انٹرویو میں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کا نام اپنی مرضی سے نہیں لیا بلکہ انہیں وزیر اعظم سے اجازت ملی تھی، بعد میں کابینہ اجلاس کے دوران فواد چوہدری کی جس انداز میں سرزنش کی گئی وہ عمران خان کا سٹائل ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -