" اوئے چیمے! میر شکیل کے ٹشو پیپر- پہلے بھی استعمال ہوئے اب پھر؟؟" فیصل واوڈا اور صحافی عمر چیمہ میں شدید بحث
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹوئٹر پر وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا اور صحافی عمر چیمہ کے درمیان شدید بحث ہوگئی۔
بحث کا آغاز صحافی فخر درانی کے اس ٹویٹ سے ہوا جس میں انہوں نے فیصل واوڈا کی امریکی شہریت کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے ایک پرانی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا " فیصل واوڈا کی امریکی شہریت بارے خبر چھپے 6 ماہ ہوگئے۔ECPاس معاملےکودباکربیٹھ گئی۔ سپریم کورٹ کےفیصلےکی روسے یہ ناصرف نااہل بلکہ ان کے خلاف قانونی کاروائی بھی ہوسکتی ہے۔ اس کے باوجود بھی یہ 6 ماہ سےسرکاری خزانے سے تنخواہ لینے کیساتھ اہم وزارت سنبھالے ہوئے ہیں۔یہ کیسانظام ہے؟"
فخر درانی کو جواب میں فیصل واوڈا نے " چھوٹا" قرار دے دیا اور کہا " چھوٹے! پہلے اُس بزدل ،فراڈ ، چور ، جنگ جیو کے مالک میر شکیل الرحمن کے پاس جیل جاؤ اور اُسے بتاؤ کہ جن چیزوں کو روکنے کے لئے وہ میرے خلاف تم لوگوں سے بے بنیاد خبریں لگوا رہا تھا وہ سب شواہد میں جمع کر چکا ہوں اور اب بے تابی سے میر شکیل کے جیل سے باہر آنےکا انتظار کر رہا ہوں۔"
چھوٹے! پہلے اُس بزدل ،فراڈ ، چور ، جنگ جیو کے مالک میر شکیل الرحمن کے پاس جیل جاؤ اور اُسے بتاؤ کہ جن چیزوں کو روکنے کے لئے وہ میرے خلاف تم لوگوں سے بے بنیاد خبریں لگوا رہا تھا وہ سب شواہد میں جمع کر چکا ہوں اور اب بے تابی سے میر شکیل کے جیل سے باہر آنےکا انتظار کر رہا ہوں۔ https://t.co/qRh2x3lvQG
— Faisal Vawda (@FaisalVawdaPTI) June 30, 2020
فیصل واوڈا نے مزید کہا " لفظ چھوٹے سے سمجھ نہیں آیا؟ جتنا تیرا قد اور اوقات ہے اُتنا جواب دے دیا۔ جنگ جیو کے فراڈ مالک میر شکیل کے جیل سے آنے کا انتظار ہے اُسکی ذاتی گھٹیا حرکتیں اور دیگر سب شواہد دوں گا- میں نے میر ابراہیم کے منہ پہ اُس کو اُس کے باپ کی اوقات بتائی۔ میں میر شکیل کی طرح بزدل نہیں۔"
لفظ چھوٹے سے سمجھ نہیں آیا؟
— Faisal Vawda (@FaisalVawdaPTI) June 30, 2020
جتنا تیرا قد اور اوقات ہے اُتنا جواب دے دیا۔جنگ جیو کے فراڈمالک میر شکیل کےجیل سے آنے کا انتظار ہے اُسکی ذاتی گھٹیا حرکتیں اور دیگر سب شواہد دونگا- میں نے میر ابراہیم کے منہ پہ اُس کو اُس کے باپ کی اوقات بتائی۔میں میر شکیل کی طرح بزدل نہیں-@FrehmanD
فخر درانی اور فیصل واوڈا کی بحث میں صحافی عمر چیمہ بھی کود پڑے اور کہنے لگے " اگر نیب آزاد ہوتا تو میر شکیل الرحمان کی بجائے فیصل واوڈا جیسے لوگ اندر ہوتے جسے آج تک کسی نے بلا کر نہیں پوچھا کہ تم پر جو الزامات ہیں (اور انکے دستاویزاتی ثبوت موجود ہیں) انکا جواب ہی دے دو یہاں الٹی گنگا بہتی ہے۔"
عمر چیمہ کی مداخلت پر فیصل واوڈا مزید طیش میں آگئے اور انہیں ٹشو پیپر کہہ دیا۔ " اوئےچیمے!! میر شکیل کے ٹشو پیپر- پہلے بھی استعمال ہوئے اب پھر؟؟ پہلے بھی انہی حرکتوں کی وجہ سے پبلک سے سر مُنڈوایا اور جوتے کھائے- کیا پھر سر پہ بال آگئے؟؟ بزدل میر شکیل سے پوچھ جو بیماری کا بہانہ کر کے جیل سے ہسپتال چھپ کے بیٹھا ہوا ہے! اُسی کمرے میں جس میں نواز شریف چھپا تھا۔"
اوئےچیمے!!میر شکیل کے ٹشو پیپر- پہلے بھی استعمال ہوئے اب پھر؟؟
— Faisal Vawda (@FaisalVawdaPTI) June 30, 2020
پہلے بھی انہی حرکتوں کی وجہ سے پبلک سے سر مُنڈوایا اور جوتے کھائے- کیا پھر سر پہ بال آگئے؟؟ بزدل میر شکیل سے پوچھ جو بیماری کا بہانہ کر کے جیل سے ہسپتال چھپ کے بیٹھا ہوا ہے! اُسی کمرے میں جس میں نواز شریف چھپا تھا۔ https://t.co/tuzbWcsMkU
فیصل واوڈا کی اس بات پر عمر چیمہ نے وزیر اعظم عمران خان کی بات کا حوالہ دیا۔ " عمران خان نے صحیح کہا تھا کہ چھوٹے لوگ بڑے عہدوں پر بٹھا دئیے گئے ہیں۔"
عمران خان نے صحیح کہا تھا کہ چھوٹے لوگ بڑے عہدوں پر بٹھا دئیے گئے ہیں https://t.co/iMU1cS3iQc
— Umar Cheema (@UmarCheema1) June 30, 2020