عمران نیازی اپنے ماضی کے قیدی ہیں:شہباز شریف

عمران نیازی اپنے ماضی کے قیدی ہیں:شہباز شریف
عمران نیازی اپنے ماضی کے قیدی ہیں:شہباز شریف

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنےکا زمانہ گیا۔مائیکرو بلاگنگویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی اپنے ماضی کے قیدی اور حقیقت سے نا بلد ہیں۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ عوام ان کے دور حکومت کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ نیازی صاحب بے خبر ہیں۔ہم نیوز کے مطابق انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئندہ انتخابات میں انہیں تلخ حقیقتوں کا سامنا کرنا پڑے گا،انہوں نے کہا کہ عوام اپنے ووٹ سے انہیں جواب دیں گے۔

مزید :

قومی -