تخت بھائی، قانون شکن عناصر کیخلاف کارروائی، 12ملزمان 15مشتبہ گرفتار
تخت بھائی (تحصیل رپورٹر) مردان، پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ضلع بھر میں کامیاب کارروائیاں جاری،نیشنل ایکشن پلان کے تحت تھانہ رستم اور لوند خوڑ کی حدود میں پولیس کا کومبنگ آپریشن،06 مجرم اشتہاری،01منشیات فروش، 05سہولت کاروں سمیت 15مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ بھی برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری واضح احکامات کے پیش نظر نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرکل ایس ڈی پی اوزکی نگرانی اور ایس ایچ اوز کی قیادت میں علاقہ رستم اورلوند خوڑ کے ملحقہ علاقوں میں پولیس کا کومبنگ آپریشن کیاگیا، آپریشن کے دوران کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب06 مجرم اشتہاری، ایک منشیات فروش اورجرائم پیشہ عناصر کے05سہولت کاروں سمیت15مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، دوران آپریشنز 01عدد شارٹ گن،15 پستول اور214عددکارتوس اور 1608گرام چرس بھی برآمدکیا گیا،پولیس نے جدید سائنسی آلات کے ذریعے 65گاڑیوں،27موٹر سائیکل اور60مشتبہ افراد کا ڈیٹا چیک کیا جن میں 12مشتبہ افراد کو 107/151اور 03افراد کو 55/109کے تحت گرفتار کر لیا گیا۔