کاٹلنگ،نامعلوم چور یو بی ایل سے پستول،کارتوس اور موبائل لے گئے

  کاٹلنگ،نامعلوم چور یو بی ایل سے پستول،کارتوس اور موبائل لے گئے

  

کاٹلنگ(نمائندہ پاکستان) بابوزئی اباخیل میں یونائیڈ بینک آف پاکستان لمیٹڈ UBL میں رات کے وقت ڈکیتی کا واقعہ، سیکیورٹی کے عدم موجودگی میں مبینہ دو نامعلوم ڈاکوؤں نے بینک کے مین دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے۔ تاہم وہ پیسوں کی لاکر توڑنے میں ناکام رہے۔ البتہ سیکیورٹی گارڈ کے بارہ بور ریپیٹر، 30بور پستول، 15گولیاں اور بینک موبائل فون ساتھ لے گئے۔ بینک منیجر عارف ولد محمد خان سکنہ ارم کالونی مردان کے درخواست پر اور سی سی ٹی وی کیمرے کے ریکارڈنگ کے مطابق دو نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے ڈاکوؤں تک رسائی کے لئے تفتیشی ٹیم تشکیل دیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -