پبی،2 موٹر سائیکل چور گرفتار

پبی،2 موٹر سائیکل چور گرفتار

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ) اکوڑہ پولیس نے موٹر سائیکلز چوری واقعات میں ملوث 02ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کا ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف جْرم۔موٹر سائیکل چیسز نمبر تبدیل کرتے اور بیچ دیتے۔06موٹر سائیکلیں برآمدکی محمد یونس ساکن حصار تنگ نظام پور نے اکوڑہ پولیس کو اپنی موٹر سائیکل جہانگیرہ بازار سے چوری ہونے کی رپورٹ درج کروائی ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (R)نجم الحسنین نے اکوڑہ میں موٹر سائیکل کی بڑھتی ہوئی چوری وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی اکوڑہ آیاز محمود کی سربراہی میں ایس ایچ واکوڑہ عرفان خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر جلد از جلد مسروقہ موٹر سائیکل کی برآمدگی اور ملزمان کی گرفتاری کاٹاسک سونپ دیا۔پولیس ٹیم نے علاقے میں مخبروں کا نیٹ ورک فعال بنا کر ملزمان کو تک رسائی حاصل کی۔ ملزمان ذیشان ساکن اکوڑہ اور ظہور ساکن تاروجبہ کو گرفتار کر لیا۔ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف جرم کرتے ہوئے سب اْگل دیا۔ملزمان چوری کی موٹر سائیکلیں لیکر اْنکے چیسز نمبر تبدیل کرکے بیھچتیے تھے۔ملزمان کے قبضے سے مختلف مقامات میں چوری شدہ 06موٹر سائیکلیں برآمد۔ ملز مان سیمزید تفتیش جاری ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -