پبی،شراب کی سمگلنگ ناکام،1 گرفتار،50 بوتل شراب برآمد

پبی،شراب کی سمگلنگ ناکام،1 گرفتار،50 بوتل شراب برآمد

  

پبی (نما ئندہ پاکستان)تھانہ اضاخیل پولیس کی کامیاب کاروائی۔بھاری مقدار میں شراب سمگل کرنے کی کوشش نا کام بنادی۔رکشہ تیز رفتار سے اعلیٰ کوالٹی کے 50بوتل شراب برآمد۔ملزم گرفتارڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن(R) نجم الحسنین کے خصوصی احکامات پر معاشرے کے اندرموت کے سوداگروں کے خلاف بڑے پیمانے پر ضلع بھر میں کریک ڈوان جاری۔الطاف حسین SHO اضاخیل نے عجب باغ کے مقام پر ناکہ بندی کی تھی۔مشکوک افراد اور گاڑیان کی تلاشی جاری تھی۔ایک تیز رفتار رکشے کو بغرض تلاشی روکا گیا۔رکشہ کی باریک بینی سے تلاشی لینے پر رکشے سے اعلیٰ کوالٹی کے 50بوتل شراب برآمد کر لی گئی۔ملزم محمد اشرف ولد عبدالواحد ساکن رشید گڑھی پشاور کو گرفتارکرکے مزیدقانونی کاروائی کرنے کے لیے تھانے منتقل کر دیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کے زہرسے پاک صاف ماحول فراہم کرنے کے لیے نوشہرہ پولیس اپنے پورے وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -