صوابی،جلبئی سے قتل شدہ نعش برآمد
صوابی(بیورورپورٹ)تورڈھیر پولیس نے موضع جلبئی کے درنگ سے قتل شدہ نوجوان کی لاش بر آمد ہوئی۔ پولیس تھانہ تورڈھیر کی رپورٹ کے مطابق اطلاع ملنے پر پولیس نے جلبئی میں واقع ریت کے درنگ سے ایک نوجوان کی قتل شدہ لاش بر آمد کر لی۔ جس کی بعد ازاں شناخت کاشف سکنہ کالو خان کے نام سے ہوئی جسے نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کیا تھا پولیس رپورٹ کے مطابق وجہ قتل اور ملزمان معلوم نہیں ہو سکی تورڈھیر پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔