منشیات فروش اور جرائم پیشہ افراد گرفتار، منشیات و اسلحہ برآمد

منشیات فروش اور جرائم پیشہ افراد گرفتار، منشیات و اسلحہ برآمد

  

پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران مزید 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گزشتہ روز ہونے والی کارروائیوں کے دوران گرفتار ہونے والے ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے اور دیگر جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے جن کے قبضے مجموعی طور پر 8 کلو گرام سے زائد چرس، دو بوتل شراب، ایک عدد کلاشنکوف، 8 عدد پستول اور ایک عدد رائفل برآمد کر لی گئی ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جس کے دوران ایس ایچ او تھانہ سربند مثل خان نے ملزمان سلمان ولد لعل خان اور عابد علی ولد رحمان، ایس ایچ او تھانہ ناصر باغ امتیاز خان نے ملزم منشیات فروش سخی جان ولد صالح، ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی سردار حسین نے عبدالمالک ولد عبدالرازق، ایس ایچ او تھانہ پھندو دیار خان نے ملزم محمد نعمان اور سلیم، ایس ایچ او تھانہ ریگی عرفان اللہ نے ملزم فضل غنی ولد عبدالمنان، ایس ایچ او تھانہ چمکنی حفیظ الرحمن نے ملزم حیات اللہ، ایس ایچ او تھانہ رحمان بابا غفار نے نعیم ولد شمشاد اور ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر بلال مہمند نے ملزمان جہانگیر، حبیب، حلیم شاہ کو گرفتار کر لیا ہے جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 8 کلو گرام چرس، 2 بوتل شراب، 8 عدد پستول،1 عدد کلاشنکوف اور ایک عدد رائفل برآمد کر لی گئی ہے، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے اور دیگر جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -