احساس ایمرجنسی کیش کی ادا ئیگیاں ملک بھر میں جاری رہیں گی، ڈاکٹر ثانیہ نشتر

احساس ایمرجنسی کیش کی ادا ئیگیاں ملک بھر میں جاری رہیں گی، ڈاکٹر ثانیہ نشتر

  

اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس ایمرجنسی کیش کی ادائیگیاں ملک بھر میں جاری ہیں اور 30 جون 2020 کے بعد بھی جاری رہیں گی، ادائیگیوں کایہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک 1 کروڑ 61 لاکھ 63 ہزار مستحقین میں امدای رقوم کی تقسیم مکمل نہیں ہو جاتی،اب تک ملک بھر میں ایک کروڑ21 لاکھ 44 ہزار سے زائد محنت کش افراد میں رقم تقسیم کی گئی،کل146 ارب 99 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ آزاد جموں وکشمیر میں 2 لاکھ سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی جاچکی ہے،آزاد کشمیر میں 2 ارب44 کروڑ سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے،بلوچستان میں 7 ارب50 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے،بلوچستان میں 6 لاکھ17 ہزار سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی گئی،گلگت بلتستان میں 87 ہزار سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی جاچکی ہے،گلگت بلتستان میں ایک ارب6 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے،اسلام آباد میں 64 ہزار سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی گئی،اسلام آباد میں 77 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے،خیبرپختونخوا میں 25 ارب71 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے،خیبرپختونخوا میں 21 لاکھ18 ہزار سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی گئی، پنجاب میں 53 لاکھ73 ہزار سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی گئی،پنجاب میں 65 ارب 6 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے،سندھ میں 36 لاکھ84 ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کی گئی،سندھ میں 44 ارب43 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔

ڈاکٹرثانیہ نشتر

مزید :

پشاورصفحہ آخر -