حکمران جماعت کا پارلیمانی نظام کی بحالی میں کوئی کردار نہیں، شیری رحمن

حکمران جماعت کا پارلیمانی نظام کی بحالی میں کوئی کردار نہیں، شیری رحمن

  

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمن نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران جماعت کا جمہوریت اور پارلیمانی نظام کی بحالی میں کوئی کردار نہیں، موجودہ حکمرانوں کی نظر میں پارلیمان ایک کنٹینر ہے جہاں سے الزام تراشی اور گالم گلوچ کر کے چلے جانا ہے،ہم پارلیمان کو مفلوج ہونے نہیں دینگے،حکومت یاد رکھے جمہوریت اور پارلیمانی نظام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ منگل کو پارلیمانی نظام کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ پاکستان اور دنیا بھر میں جمہوریت پسند لوگوں کو پارلیمنٹ کے عالمی دن کی مبارکباد پیش کرتی ہوں، مجھے فخر ہے پاکستان میں پارلیمانی نظام کی بنیاد پیپلز پارٹی نے رکھی۔ انہوں نے کہاکہ دیگر ممالک کے برعکس یہاں جمہوریت اور پارلیمانی نظام کے لئے سیاسی جماعتوں اور عوام کو جدوجہد کرنی پڑی۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمانی نظام کے اس سفر میں پیپلز پارٹی کے قائدین اور کارکنان نے جانیں دیں اور جیلیں کاٹیں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے پارلیمان کو بے توقیر کیا ہے، گالم گلوچ برگیڈ کے نزدیک پارلیمان کی کوئی اہمیت نہیں۔

شیری رحمن

مزید :

پشاورصفحہ آخر -