مردان،لاک ڈاؤن سے متاثرہ 28 خاندانوں میں پیکج تقسیم

مردان،لاک ڈاؤن سے متاثرہ 28 خاندانوں میں پیکج تقسیم

  

مردان(بیورو رپورٹ)پی ایچ ڈی ایف کے تعاون سے این سی ایچ ڈی نے لاک ڈاؤن سے متاثرہ 28خاندانو ں میں فوڈ پیکج تقسیم کردیاجبکہ ضلع کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو184کورونا سیفٹی پیک بھی فراہم کیاگیا این سی ایچ ڈی کے چیئرمین کرنل (ر) امیر اللہ مروت اور خیبرپختون خوا کے ڈائریکٹر اپریشن انوراقبال کی خصوصی ہدایا ت پر ڈپٹی ڈائریکٹر لعل محمد طورو کی سربراہی میں لاک ڈاؤن سے متاثرہ مضافاتی علاقہ جات جلیل آبا د اور ثمرکند کورونہ میں 28 خاندانوں میں اسسٹنٹ کمشنر مردان نورزرعلی خان نے فوڈ پیکج تقسیم کیا فوڈ پیکج میں اشیائے خورونوش کی مختلف اشیاء شامل تھیں ادارے کی طرف سے کورونا سے بچاؤ کے لئے 184سیفٹی پیک جس میں سینٹائیزر،ماسک،صابن وغیرہ شامل تھے بھی تقسیم کئے گئے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اے سی نورزرعلی خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر لعل محمد طورو نے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچنے کیلئے انتظامیہ کی طرف سے ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے پرہدایات دیں اور کہا کہ عوام کو چائیے کہ بلا ضرورت اپنے گھروں سے نہ نکلے صابن سے دن میں بیس سیکنڈ کیلئے ہاتھ دھویا کریں اورماسک کا استعمال ضرور کریں انہوں نے کہاکہ این سی ایچ ڈی نے ہر موقع پر قدرتی آفات میں متاثرہ لوگوں کی ہر ممکن مدد کی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -