صارفین بجلی کی شکایات کے ازالہ کیلئے آج کھلی کچہری منعقد ہوگی

  صارفین بجلی کی شکایات کے ازالہ کیلئے آج کھلی کچہری منعقد ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(نیوزرپورٹر)کرونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے صارفین کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے صارفین بجلی کی شکایات کے فوری حل کے لئے چیف ایگزیکٹیوپسکو انجینئرمحمدجبارخان یکم جولائی بروز بدھ کو صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک واپڈا ہاؤس پشاور میں ای کچہری منعقدکریں گے،جس کے تحت چیف ایگزیکٹیوپسکو صارفین کی شکایات آن لائن سنیں گے اور ان کے حل کے لئے متعلقہ حکام کو فوری احکامات جاری کریں گے،اس موقع پر چیف انجینئرآپریشن اور جی ایم کمرشل بھی موجودہوں گے،ای کچہری سے رابطہ کے لئے ٹال فری فون نمبر 0800-29999 اور091-9212010،9212037،9212028 پرکال کریں،