پسکو کی بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

پسکو کی بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

  

پشاور(نیوزرپورٹر) پسکو نے بجلی حادثات اور خصوصا بارش کے دوران حادثات سے بچاؤ کے لئے تمام حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے کہ اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی کو بجلی حادثات سے محفوظ بنانے کے لئے مندرجہ ذیل 12 سنہرے اصول اپنائیں،1بارش کے دنوں میں بجلی پولوں اور برقی تنصیبات کو چھونے سے اجتناب کریں ۲ اور بچوں کو بھی اس کی تاکید کریں کہ وہ بجلی تاروں کو ہاتھ نہ لگائیں ۳ بجلی کی گری ہوئی تاروں کے قریب نہ جائیں اوراس کی فوری اطلاع پسکو کے شکایات مرکز کو دیں،۴صارفین گھروں کے اندر بجلی کے تمام برقی آلات کو باقاعدہ طورپرارتھ کریں,۵کپڑوں پراستری کرتے وقت پیروں تلے خشک قالین یا لکڑی کا کوئی ٹکڑا ضروررکھیں ۶بجلی کی ناقص گھریلووائرنگ کی طرف خصوصی توجہ دیں ۷گھروں اور دکانوں میں ننگی تاروں کو جلد ازجلد تبدیل کرلیں یا ان کو مناسب اور محفوظ طریقے سے ٹیپ کروائیں،۸ تمام بچوں کو سمجھایاجائے کہ وہ گیلے ہاتھوں یا گیلے کپڑوں یاجوتے گیلے ہونے کی صورت میں برقی آلات کو ہاتھ مت لگائیں ۹بجلی آلات وغیرہ کو بچوں کی رسائی سے دور رکھیں تاکہ وہ ان کو ہاتھ نہ لگا سکیں. 10 پانی کی موٹروں, کپڑے د ھو نے کی مشین / استری/ سلا ئی مشین اوردیگربرقی آلات کو وقتا فوقتا ماہر الیکٹریشن سے چیک کراتے رہیں تاکہ وہ شارٹ نہ ہوں کیونکہ استعمال سے یہ کئی دفعہ شارٹ ہوجاتیں ہیں، جس سے ہروقت کسی بڑے حادثے کا احتمال رہتا ہے.کپڑے دھوتے وقت اور استری کرتے وقت اس بات کی یقین دھانی ضروری ہے کہ وہ شارٹ نہیں ہے،عام طورپر مشاہدہ ہے کہ بچے خاص طور پر چھوٹے بچے ان برقی آلات کو پکڑنے کی کوشش کرتے ہیں جو کہ جان لیوا حادثے کا باعث ہوتا ہے کئی مرتبہ قیمتی جان ضائع ہوجاتی ہے یامستقل معذوری ہوجاتی ہے جس کا مداوا عمر بھر نہیں ہوسکتا،۱۱پسکو کی صارفین سے التماس ہے کہ وہ تمام ایسی اشیاء جو کہ حادثات کا باعث ہوسکتی ہیں کو فوری طور پر ماہر سے ٹھیک کروائیں اور اپنی اور اپنے پیاروں کی قیمتی زندگی کو محفوظ بنائیں،12 اسی طرح وہ تمام عورتیں,بچے اور نوجوان جو اپنے مال مویشی چراتے ہیں ان کو مویشی چراتے ہوئے بڑی احتیاط کرنی چاھئے.اور اپنے مال مویشی کو بجلی کے کھمبوں سے نہ باندھیں،آپ اور آپ کے پیاروں کی جانوں کی حفاظت آپ کی اولین ذمہ داری ہے،

مزید :

پشاورصفحہ آخر -