بھارت کی غاصبانہ خواہشات، خطے کی سیکیورٹی صورتحال پیچید ہ ہو چکی، جنرل ندیم رضا

بھارت کی غاصبانہ خواہشات، خطے کی سیکیورٹی صورتحال پیچید ہ ہو چکی، جنرل ندیم ...

  

اسلام آباد (این این آئی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے21ویں صدی میں بدلتی ہوئی جنگی صورتحال اور ہائبرڈ وارفیئر کے چیلنجز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی غاصبانہ خواہشات خطے کی صورتحال کو غیر مستحکم کر رہی ہیں۔ پیچیدہ سیکیورٹی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جامع اور مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ منگل کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے پاکستان نیوی وار کالج لاہور کا دورہ کیا،کمانڈنٹ وار کالج ریئر ایڈمرل محمد زبیر شفیق نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا استقبال کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جنرل ندیم رضا کا 49ویں نیول سٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب بھی کیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے 21ویں صدی میں بدلتی ہوئی جنگی صورتحال اور ہائبرڈ وارفیئر کے چیلنجز پر روشنی ڈالی۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے کہا کہ بھارت کی غاصبانہ خواہشات خطے کی صورتحال کو غیر مستحکم کر رہی ہیں،پیچیدہ سیکیورٹی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جامع اور مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے۔جنرل ندیم رضا نے کہا کہ پاک بحریہ کا قابل فخر ماضی بہادری اور قربانیوں کا غماز ہے،پاک بحریہ نے ہمیشہ عوامی خواہشات کے مطابق ملکی بحری سرحدوں کی حفاظت کی ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق معزز مہمان نے پی این وار کالج میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

جنرل ندیم رضا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -