فضل حکیم خان سے دارالعلوم سیدو شریف کے علماء کرام کے وفد کی ملاقات

  فضل حکیم خان سے دارالعلوم سیدو شریف کے علماء کرام کے وفد کی ملاقات

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی سے گورنمنٹ دارالعلوم سیدو شریف کے علماء کرام کے وفد نے ملاقات کی وفد میں مولانا اکبرعلی شاکر،مولانا نذیر احمد،مولانا محمداسماعیل،مولاناظہور اللہ،مولانافیض الحق اورمولاناعبداللہ شامل تھے ملاقات میں گورنمنٹ دارالعلوم کو درپیش مسائل اور فلاح و بہبودکے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی اور ضروری فیصلے کئے گئے فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ علماء کرام کی عزت کرنا ہمارا دینی فریضہ ہے ہمارا دین اسلام علماء کے بارے میں احترام کا سبق دیتا ہے انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ دارالعلوم کے فلاح و بہبود کے لئے جتنے بھی فیصلے کرینگے ان میں دارالعلوم کے علماء کرام کی مشاورت لازمی ہوگی جبکہ دین اسلام میں مشاورت کو خاص اہمیت دی گئی ہے اسلئے تمام فیصلے علماء کرام کی مشاورت سے ہونگے انہوں نے علماء کرام کو یقین دلایا کہ جہاں پر بھی ضرورت ہو ہم حاضر ہیں فضل حکیم خان نے علماء کرام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ علمائے کرام کا معاشرے میں ایک مقدس مقام ہے مشکل گھڑی میں علماء کرام مثبت کردار ادا کررہے ہیں اور سوات کے علماء کرام حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے عملی اقدامات کررہی ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں مزید اسطرح کی آگاہی مشترکہ طور پر عوام تک پہنچانی چاہئے تاکہ عوام احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنائیں اور حکومت کے ساتھ تعاون کریں اجلاس کے اختتام میں علماء کرام نے امن و سلامتی، ملک کی ترقی و خوشحالی اور امت مسلمہ کی سلامتی و اسلام کی سربلندی کیلئے دعا بھی کی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -