پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ کے انتخابات،لطف الوہاب صدر منتخب

پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ کے انتخابات،لطف الوہاب صدر منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
تخت بھائی ( احمد زادہ مہمند سے) پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن تخت بھائی کے انتحابات پرامن طور پر مکمل۔ زون کا تنظیم نو مکمل ہوگئے۔ممتاز ماہر تعلیم لطف الوھاب صدر، ستانہ گل خان جنرل سیکرٹری،خائستہ رحمان سینیئر نائب صدر، نائب صدر اول سلطان محمد اور گل رحمان فنانس سیکرٹری پر تمام ممبران کی کثرت رائے سے دوبارہ اعتماد حاصل کیا گیا۔ انکی تنظیم اساتذہ برادری اور تعیلم کے فروغ کیلئے شب و روز کوششوں کو سراہتے ہوئے اپنے عہدوں پر بدستور قائم رکھنے کی تائید کی گئی۔ دیگر عہدوں پر نئے عہدیداروں کی نامزدگی اگلے میٹنگ میں ہوگی۔ کبینٹ کی باقاعدہ حلف وفاداری تقریب کیلئے جلد لائحہ عمل مرتب کیا جایئگا۔ھم نومنتحب عہدیداروں کو مبارک باد دیتے ہوئے ان کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر قسم تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔