عبدالرحمان فاروقی سی بی اے واپڈاہسپتال کے چیئرمین منتخب

عبدالرحمان فاروقی سی بی اے واپڈاہسپتال کے چیئرمین منتخب

  

پشاور(سٹی رپورٹر)آل پاکستان واپڈاہائیڈروالیکٹرک ورکزرزیونین (سی بی اے)واپڈاہسپتال کیلئے نئی کابینہ تشکیل دیدی گئی ہے یونین کے اعلامیہ کے مطابق عبدالرحمان فاروقی چیئرمین،مہران خان وائس چیئرمین،محمدامجدخان سیکرٹری،عاصم خان جوائنٹ سیکرٹری،زین الابرارالیکٹریشن ڈپٹی سیکرٹری،فیصل سعودڈپٹی چیئرمین منتخب کرلیے گئے ہیں سی بی اے واپڈاہسپتال کی نئی نومنتخب کابینہ کے چیئرمین عبدالرحمان فارقی کوعوامی نیشنل پارٹی صوبائی ترجمان ایم پی اے ثمرہارون بلور،غلام احمدبلور،الحاج ملک طارق اعوان،جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنماء اورسارک چیمبرکے نائب صدرحاجی غلام علی اوردیگرسیاسی وسماجی شخصیات نے انکی بطورچیئرمین منتخب ہونے پرمبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے اورواپڈاہسپتال کے ملازمین کودرپیش مسائل کے حل کیلئے اپناکلیدی کرداراداکریں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -