سٹوڈنٹس اویرنس اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنازیشن تنظیم کا قیام،محمد عاکف خان صدر منتخب

سٹوڈنٹس اویرنس اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنازیشن تنظیم کا قیام،محمد عاکف خان صدر ...

  

چارسدہ (بیو رو رپورٹ)چارسدہ میں سٹوڈنٹس اویرنس اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنازیشن تنظیم کا قیام۔محمد عاکف خان صدر،جنرل سیکرٹری کامران خان نعمت جبکہ عبید جہانزیب سوشل میڈیا انچارج مقرر۔ تنظیم کا مقصد طلباء میں شغور اور ترقیاتی عمل کو تیز کرنا ہے۔ آرگنائزیشن طلباء کی کر دار ساز ی، رہنمائی اور کیرئیر کونسلنگ کریگی۔محمد حمزہ خان۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ طلباء میں شعور اور ترقیاتی عمل کو تیز کرنے کے لیے سٹوڈنٹس اویرنس اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنازیشن تنظیم کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اس حوالے سے تنظیم کا پہلا مشاورتی اجلاس منعقد ہو جس میں محمد عاکف خان صدر، کامران نعمت خان نعمت جنرل سیکرٹری، عبید جہانزیب خان سوشل میڈیا انچارج، بلال جان فنانس سیکرٹری، خوشحال خان ایونٹ آرگنائزر، عاصم خان ڈویلپمنٹ یونٹ انچارج، عبدالعزیز میٹنگز انچارج، جمشید احمد کو کولیکر ایکٹویٹیز انچارج، احتشام اویرنس انچارج اور محمد زبیر پرو فیشنل سکل انچارج مقرر کئے گئے۔ اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے تنظیم کے بانی محمد حمزہ خان اور صدر محمد عاکف خان نے کہا کہ تنظیم کے نصب العین کیلئے خواندہ قیادت ہے۔ آرگنائزیشن طلباء کی کر دار سازی، رہنمائی اور کیرئیر کونسلنگ کریگی۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مشن سرکاری تعلیمی ادروں کے طلباء پر کام کرنا ہو گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -