عمران خان کی حکومت ہر سطح پر ناکام ہوچکی،امیر مقام

عمران خان کی حکومت ہر سطح پر ناکام ہوچکی،امیر مقام

  

پشاور(سٹی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران نیازی ملک و قوم پر بوجھ بن چکا ہے، نجات عوام کی آواز اور قومی سلامتی کا لازمی تقاضا بن چکا ہے قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس عمران نیازی پر عدم اعتماد ثابت ہوابجٹ اجلاس میں 160 ووٹ سے واضح ہوگیا کہ عمران نیازی ایوان میں اکثریت کھو چکے ہیں جو کہتا تھا کہ 5000 لوگ کہہ دیں تو استعفی دے دوں گا، آج 22 کروڑ مطالبہ کررہے ہیں لیکن کرسی سے چمٹا ہوا ہے اے ٹی ایمز پر گزارہ کرنے والا آج حکومت بچانے کے لیے کھانے کھلا رہا ہے عوام کی زبان پر اب ایک ہی مطالبہ ہے کہ '' کب جائے گا عمران، کب چھوٹے گی اس ملک کی جان'' دو سال میں 200 کا نقصان صرف سازشی منصوبہ ہی ہوسکتاہے، لیڈر تقریروں اور دوسروں کو گالیاں دینے سے نہیں بنتا بلکہ عمل سے بنتا ہے، ہم نے ہمیشہ عملی کام کئے اور مشکل میں جان کی پرواہ کئے بغیر عوام کے ساتھ کھڑے رہے، بد قسمتی سے عمران نیازی اور ان کے ساتھیوں نے ملک کو تباہ کر دیا، ڈیزل، پٹرول چور، آٹا چینی چور نکلے ڈاکوں چوروں کو کیا پکڑے گا۔وہ گزشتہ روز سوات پورن ہاس سنگوٹہ میں کبل بار کے صدر شیر علی شاہ ایڈوکیٹ کی قومی وطن پارٹی سے مستعفی ہو کر پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کے موقع پرتقریب سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن سوات کے قائدین بھی موجود تھے، شیر علی شاہ ایڈوکیٹ نے اپنے سیکڑوں ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان بھی کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ عمران کے منہ سے احتساب کا نام لینا احتساب کی توہین ہے، چکدرہ ٹو کالام ایکسپریس وے اور خوازہ خیلہ ٹو بشام ایکسپریس ویز کے منصوبے ختم کرانا پی ٹی آئی حکومت کے سب سے بڑے کارنامے ہیں،انہوں نے کہا کہ عمران نیازی تاریخ میں پاکستان اور روس کے بدترین ادوار کے طور پر یاد رکھا جائے گا یہ حکومت خود کھا پی رہی ہے اور عوام بھوک اور بیروزگاری سے بلبلا رہی ہے آئینی اور قانونی طور پر بجٹ منظور نہیں ہوایہ بجٹ پاکستان کو معاشی طور پر مزید مسائل میں مبتلا کرے گا عوام مہنگائی کی چکی میں مزید پس جائیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -