پشاور،کورونا وائرس،ڈبلیو ایس ایس پی،تمام ورکرز بچاؤ کے پی پی ایز فراہم

پشاور،کورونا وائرس،ڈبلیو ایس ایس پی،تمام ورکرز بچاؤ کے پی پی ایز فراہم

  

پشاور (سٹی رپورٹر) واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور (ڈبلیو ایس ایس پی) نے مارچ سے لیکر اب تک کورونا وائرس اور معمول کی خدمات انجام دینے والے ورکرز کو فرائض کی انجام دہی کے دوران کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ہرقسم ذاتی تحفظ کے آلات (پی پی ایز) فراہم کئے ہیں اس مقصد کے لئے ہنگامی بنیادوں پر چاروں زون کو ضروری خریداری کے لئے 54 لاکھ روپے جاری کئے گئے تھے۔ تفصیل کے مطابق ورکرز کے لئے مجموعی طورر 63 ہزار 800 فیس ماسک، 45 ہزار 978 ڈسپوزایبل دستانے، 750 لیٹر سینیٹائزر، 991 سپرے کٹس، چار سینیٹائزر ڈسپنسرز، 6 ہینڈ واش ڈسپنسرز، 4 ہینڈ ٹشو ٹاؤل ڈسپنسرز سمیت دیگر ضروری آلات خرید کر ورکرز میں تقسیم کئے گئے۔ زون اے میں 4500، زون بی میں 42500، زون سی میں 13 ہزار، زون ڈی میں 3300 اور ہیڈ آفس میں 500 ماسک خریدے گئے۔ زون بی نے 50 این 95 ماسک، 50 این 99 ماسک، 50 ڈسٹ ماسک، 300 گاگلز، 2000 گاؤنز، 300 صابن، 2400 لیٹر مائع کلورین، 2600 کیپس، دوسرے مرحلے میں 600 لیٹر کلورین، این 95 ماسک بمعہ فلٹر 40 عدد، بغیر فلٹر ماسک 26 عدد، 500 ملی لیٹر سینیٹائزر 10 عدد، 50 عدد فیس شیلڈز، اور 200 عدد سوٹس خریدے جن میں سے اے سی اور ڈی زون کو بھی فراہم کیا گیا۔ زون اے نے 22 سینیٹائزر، زون بی نے 313 سینیٹائزر، زون سی نے 388 زون ڈی نے 12 اور ہیڈ آفس نے 15 سینیٹائزر، زون اے نے 564 سپرے کٹس، زون بی نے 310، زون سی نے 100، زون ڈی نے 15 اور ہیڈ آفس نے 2 سپرے کٹس خریدے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -