اینٹی نارکوٹکس کی کاوشوں کی تعریف،یادگاری پوسٹل ٹکٹ جاری

  اینٹی نارکوٹکس کی کاوشوں کی تعریف،یادگاری پوسٹل ٹکٹ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (این این آئی)اینٹی نارکوٹکس فورس اور پاکستان پوسٹل سروسز نے مشترکہ یادگاری پوسٹل ٹکٹ جاری کر دیا۔ترجمان اے این ایف کے مطابق یادگاری ٹکٹ کی افتتاحی تقریب اے این ایف ہیڈکوارٹر، راولپنڈی میں منعقد ہوئی،ڈی جی اے این ایف، میجر جنرل محمد عارف ملک، سپیشل سیکرٹری کمیونیکیشن، تنویر احمد قریشی، ڈی جی پاکستان پوسٹ محمد اخلاق رانا نے تقریب میں شرکت کی۔ ڈی جی اے این ایف نے کہاکہ یادگاری ٹکٹ منشیات کے خلاف آگاہی میں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اہم سنگِ میل ثابت ہو گا۔ ترجمان کے مطابق سپیشل سیکرٹری کمیونیکیشن اور ڈی جی پاکستان پوسٹ نے منشیات کے خلاف اے این ایف کی کاوشوں کی تعریف کی،یادگاری ٹکٹ وزیراعظم پاکستان کی منظوری سے جاری کیا گیا۔
کاوشیں تعریف