کورونا کیخلاف لڑنے والے 1200ایڈ ہاک ڈاکٹرز تنخواہوں سے محروم

کورونا کیخلاف لڑنے والے 1200ایڈ ہاک ڈاکٹرز تنخواہوں سے محروم

  

اسلام آباد (این این آئی)عالمی وبا کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے 1200 ایڈہاک ڈاکٹرز تنخواؤں سے محروم ہیں۔چیئرمین پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسناد کی بروقت تصدیق نہ کرنے کا خمیازہ ڈاکٹرز بھگت رہے ہیں، تنخواہیں نہ ملنے کے سبب مالی مشکلات سے دوچار ہیں۔پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق 15 دن کے بجائے 3 ماہ میں بھی اسناد کی تصدیق نہ ہو سکی جبکہ محکمہ صحت اسنادکی آن لائن تصدیق بھی کر سکتا ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ڈاکٹرز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا نوٹس لیں اور صوبائی حکومت تمام ڈاکٹرز کی تنخواہیں جاری کرے۔

تنخواہوں سے محروم

مزید :

پشاورصفحہ آخر -