عمر آباد کاٹلنگ میں راستے کے تنازعے پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

  عمر آباد کاٹلنگ میں راستے کے تنازعے پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

  

کاٹلنگ(نمائندہ پاکستان)عمر آباد کاٹلنگ میں راستے کے تنازعے پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق،ملزمان فرار ہونے میں کامیاب، مقدمہ درج، تفتیش شروع، تھانہ رپورٹ کے مطابق سکنہ عمر آباد میں راستے کے تنازعے پر عبد اللہ، مکرم خان، افتخار (پسران عمرا خان)، پیر محمد ولد نور محمد نے فائرنگ کرکے 27سالہ نوراللہ ولد سردراز خان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ مبینہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ مقتول کے بھائی روح اللہ ولد سردراز اپنے بھائی کے قتل کی دعویدار ی مذکورہ بالا نامزد ملزمان کردی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -