تاجروں کا صدر کی مین شاہراہ سے تجاوزات خاتمہ کا مطالبہ

  تاجروں کا صدر کی مین شاہراہ سے تجاوزات خاتمہ کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاور(سٹی رپورٹر)تاجر اتحاد خیبر پختونخوا نے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور کنٹونمنٹ بورڈ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ صدر مین رود پر تجاوزات کے باعث عوام کا جمی غفیر رہتا ہے اسی لئے تجاوزات کے خلاف اپریشن کر کے رش کم کیا جائے کیونکہ شفیع مارکیٹ کو ایس او پیز کے خلاف ورزی پر سیل کیا گیا تھا جسکی وجہ سے درجنوں دکاندار متاثر ہوئے تاہم ایس او پیز پر عمل درآمد مین روڈ پر تجاوزات کے باعث ممکن نہیں ہو ہا اور عوام کا رش رہتا ہے جس سے دکاندار وں کے دکانیں ایس او پیز کی اڑ میں سیل ہو جاتی ہے یہ مطالبہ تاجر اتحاد خیبر پختونخوا کے اجلاس میں کیا جسکی صدارت چیئرمین مجیب الرحمن نے کی جسمیں حاجی یاسین،حاجی محمد یار،حاجی تازہ گل،حاجی داود،حاجی سیف الرحمن،عبدالرزیق،فرہاد خان،انگور شاہ،واجد خان اور دیگر تاجران نے شرکت کی اجلاس میں انتظامیہ کی جانب سے شفیع مارکیٹ کو چند دکانداروں کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل کرنے کے حوال سے بات چیت کرتے ہوئے شرکاء کا کہنا تھا کہ شند دکانداروں کی وجہ سے پورے شفیع مارکیٹ ارور ملحقہ دکانوں کا سیل کرنا ظلم ہے جبکہ اییس او پیز پر عمل درامد کرنے میں دشواری مین روڈ پر تجاوزات کی بھر مار کے باعث ممکن نہیں ہو رہی جس سے عوام کا رش رہتا ہے تاہم انتظامیہ نے شفیع مارکیٹ کو سیل کیا جسکی وجہ سے پہلے سے متاثرہ دکانداروں کا مزید نقصان ہو رہا ہے۔تاجر اتحاد خیبر پختونخوا چیئرمین مجیب الرحمن نے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ،کنٹونمنٹ بورڈ پشاور اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے مین روڈ پر تجاوزات کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہرش کمہو اور دکانداروں کو ایس او پیز پر عمل درامد میں مشکلات نہ ہو جبکہ انتظامیہ چند دکانداروں کا حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزی پر پورے مارکیٹ کو سیل کرنے سے گریز کریں۔