وفاق کی جانب سے بار کونسل کیلئے ایک کروڑ 85 لاکھ کا چیک حوالے

    وفاق کی جانب سے بار کونسل کیلئے ایک کروڑ 85 لاکھ کا چیک حوالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(نیوز رپورٹر) وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کے وکلاء کیلئے ایک کروڑ 85لاکھ روپے کا چیک صوبائی بارکونسل کے حوالے کردیا ہے متعلقہ فنڈ کے لئے پشاورہائی کورٹ نے احکامات جاری کئے تھے جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل قاضی بابرارشاد نے عدالت کویقین دہانی کرائی تھی گزشتہ روزاس حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل قاضی بابرارشاد، خیبرپختونخوا بارکونسل کے وائس چیئرمین شاہد رضا ملک، بیرسٹر ملائکہ بخاری، علی محمد خان، شاہد نسیم اور دیگر بھی موجود تھے اس موقع پرمتعلقہ عہدیداروں نے کے پی بارکونسل کیلئے ایک کروڑ 85لاکھ، نوشہرہ بار کیلئے 20لاکھ، مردان بارکیلئے 20لاکھ، صوابی بار کیلئے 20لاکھ، مانسہرہ بار20لاکھ اور ہائیکورٹ بنوں بنچ کیلئے 40لاکھ روپے کے چیک بارکونسل کو حوالے کردیئے ہیں۔