مردان، 5 علاقوں سے سمارٹ لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلامیہ جاری

مردان، 5 علاقوں سے سمارٹ لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلامیہ جاری

  

مردان (بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر محمد عابد وزیر نے 5 علاقوں سے سمارٹ لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا ان علاقوں میں پوش علاقہ شیخ ملتون کا سیکٹر اے، جان آباد اور بجلی گھر،تحصیل تخت بھائی کے علاقہ جات دامن کوہ تخت بھائی،مزدور آباداورتحصیل روڈ کاٹلنگ بازار شامل ہیں ان علاقوں میں چودہ دن قبل کورونا کیسز زیادہ ہونے کی بنیاد پر سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا تھا، اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سمارٹ لاک ڈاون کے دوران علاقوں میں کے مکینوں کے مکمل تعاون سے کوئی نیا کیس نہیں آیا، ڈپٹی کمشنرمحمد عابدوزیر نے ضلعی انتظامیہ، ضلعی پولیس و دیگر محکموں کے ساتھ عوام کی جانب سے تعاون پر شکریہ اور عوام کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -