پبی،تمام سرکاری دفاتر میں قلم چھوڑ ہڑتال جاری

  پبی،تمام سرکاری دفاتر میں قلم چھوڑ ہڑتال جاری

  

پبی (نما ئندہ پاکستان)آج سے ضلع نو شہرہ میں تمام سر کاری دفتر میں مطا لبات کی منظوری تک قلم چھوڑ ہڑتال جا ری رہے گا حکو مت فوری طور پر سر کاری ملا زمین کے مطا لبات تسلیم کریں ان خیا لات کا اظہار ایپکا پا کستان کے مرکزی سینئر نائب صدر غلام سرور نے پبی میں میڈیا کے نما ئندوں سے بات چیت کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ مو جودہ حکو مت نے سر کاری ملا زمین کے ساتھ انتہا ئی ظلم کیا اس شد ید مہنگا ئی میں تنخوا ہوں میں اضا فہ نہیں کیااور ملا زمین کا جینا اس مہنگا ئی میں مشکل ہو گیا ہے آج یکم جو لا ئی سے تمام سر کاری دفاتر میں مکمل قلم چھوڑ ہڑتال شروع ہو گی کسی بھی دفتر میں کو ئی کام نہیں ہو گا ایپکا کے عہدیدار دفاتر کا بھی دورہ کر ینگے کسی صورت بھی کام نہیں کر نے دینگے انہوں نے وفا قی حکو مت سے مطا لبہ کیا کہ قائم کمیٹی نے جو سفارشات تنخوا ہوں میں اضا فے کے لئے پیش کی ہے حکو مت اس پر فوری طور پر عمل کریں اور حا لات خراب ہو نے سے بچا ئیں اور ملا زمین کی تنخواہوں میں اضا فے کا اعلان کریں انہوں نے کہا کہ یہ قلم چھوڑ ہڑتال مطا لبات کی منظوری تک جا ری رہے گا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -