موضع خزانہ کے باشندوں کا ضلعی انتظامیہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

موضع خزانہ کے باشندوں کا ضلعی انتظامیہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹی رپورٹر)پشاور خزانہ کے رہائشیوں نے ضلعی انتظامیہ کے خلاف چارسدہ روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت زرعلی خان ہمایوں اختر، حیدر علی خان عبداللہ جان خالد جان سابقہ ڈسٹرکٹ ممبر اظغر خان نے اور کثیر تعداد علاقہ کے لوگوں نے شرکت کی مظاہرین نے ہاتھوں مین پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر ضلعی انتظامیہ کے خلاف نعرے رج تھے. اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ ہمارے گھروں کو سڑک میں لا رہے ہیں لیکن ہمیں گھروں کی قیمت ادا نہیں کر رہے جبکہ آباد یوں کا ریٹ اتنا کم لگا یا گیا کہ دوبارہ تعمیر کرنا ہمارے غریب عوام کے لئے مشکل ہے انہوں نے کہا کہ زمین کا ریٹ 25 لاکھ فی مرلہ ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے زمین کا ریٹ 96ہزار لگا رہے ہیں اور وہ بھی نہیں دیتے اور زمینوں پر دوکانیں ہے جو کرایہ پر دی ہے تاہم کرایہ داروں کیساتھ بھی یہ ظلم ہوگا کہ ضلعی انتظامیہ جائز ادائیگی نہیں کرینگے مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ہم نے عدالت سے بھی رجوع کیا جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عدالتی حکم کے ناوجود کام جاری رکھا ہے انہوں نے کہا کہ مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کی تعمیر کے حدود میں انے والے جائیداد مالکان کو پورا معاوضہ دیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار بنی گالا تک وسیع کرینگے