سپیکر قومی اسمبلی جانبدار،معتصبانہ رویہ قابل مذمت،نفیسہ شاہ
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی نے سپیکر قومی اسمبلی کو جانبدار اور تحریک انصاف کا ورکر قرار دیدیا۔ ایک بیان میں نفیسہ شاہ نے کہاسپیکر قومی اسمبلی کے معتصبانہ رویے کی شدید مذمت کرتے ہیں، سپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن کو بات کرنے سے روک کر جانبداری کا مظاہرہ کیا،سپیکر قومی اسمبلی کی شخصیت اور غیرجانبداری پر بے پناہ سوالات اٹھ رہے ہیں۔ سلیکٹیڈ حکومت کی نااہلی کے باعث پارلیمان اپنی افادیت کھو چکی ہے، کورونا وائرس کے دوران پارلیمان کو حکومت کی ونگ بنا کر کام لیا گیا، سپیکر قومی اسمبلی نے رولز کی خلاف ورزی کرتے ہو ئے تین ماہ تک صحت کمیٹی سمیت کسی ایک کمیٹی کا اجلاس تک نہیں ہونے دیا، سلیکٹیڈ وزیراعظم اور سپیکر پارلیمان کو اپوزیشن کی کردار کشی کیلئے استعمال کر رہے ہیں، سپیکر قومی اسمبلی شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بن کر ایوان چلانا بند کریں، علی زیدی نے جس جے آئی ٹی کا ذکر کیا اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، ایوان میں غیر تصدیق شدہ جے آئی ٹی کا حوالہ دیکر بے بنیاد الزام لگانا قابل مذمت عمل ہے۔
نفیسہ شاہ