چیئرمین نیب سے متعلق ویڈیو سکینڈل کی مرکزی کردار طیبہ گْل کی کارپرفائرنگ

  چیئرمین نیب سے متعلق ویڈیو سکینڈل کی مرکزی کردار طیبہ گْل کی کارپرفائرنگ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین نیب سے متعلق ویڈیو سکینڈل کی مرکزی کردار طیبہ گْل کی کارپرفائرنگ، واقعہ ضلع جھنگ میں پیش آیا۔ تاہم گاڑی میں موجدو تینوں بچے محفوظ رہے۔طیبہ گل کے شوہر فاروق نول نے بتایا کہ جس گاڑی پر حملہ کیا گیا وہ میرے اور اہلیہ کے زیراستعمال رہتی ہے،اصل ٹارگٹ میں اورمیری بیوی طیبہ گل تھے۔تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن جھنگ میں واقعہ کی رپورٹ درج کرلی گئی ہے۔ تھانے میں دی جانے والی درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ گاڑی کو گن پوائنٹ پر روکا گیا، نہ رکنے پر فائرنگ کردی گئی۔واقعہ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقہ چنیوٹ موڑ پر گذشتہ رات پیش آیا تھا۔

کار فائرنگ

مزید :

صفحہ اول -