شراب سپلائی کرنے والا ملزم گرفتار

شراب سپلائی کرنے والا ملزم گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اندرون شہر اپنے مخصوص گاہکوں کو شراب سپلائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق سلطان کالونی دلہ زاک روڈ سے ہے، گرفتار ملزم مخصوص گاہکوں کو شراب سپلائی کرتاتھا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران مکروہ دھندہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے 9 عدد بوتل شراب برآمد کر لی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ڈ ی ایس پی فقیر آباد عالمزیب خان کو مخبر کے زریعے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ تھانہ پہاڑی پورہ کی حدودسلطان کالونی میں مخصوص گاہکوں کو شراب سپلائی کرنے والاملز م موجود ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ اعجاز نبی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نہایت حکمت عملی کے ساتھ اعجاز آباد سلطان کالونی میں موجود ملزم انعام اللہ ولد جمعہ خان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزم کا تعلق سلطان کالونی دلہ زاک روڈ سے ہے، گرفتار ملزم مخصوص گاہکوں کو شراب سپلائی کرتاتھا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران مکروہ دھندہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے 9 عدد بوتل شراب برآمد کر لی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -