بھارتی ہائی کمیشن کے 38 اہلکار واپس چلے گئے

    بھارتی ہائی کمیشن کے 38 اہلکار واپس چلے گئے

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار اور ان کے اہل خانہ پر مشتمل 38 بھارتی شہری اسلام آباد سے سے واپس روانہ ہو گئے۔سفارتی ذرائع کے مطابق 38 بھارتی شہری جن میں بھارتی ہائی کمیشن کا عملہ اور ان کے اہل خانہ شامل ہیں واہگہ کے راستے بھارت روانہ ہوئے ہیں پاکستان نے بھارتی ہائی کمشن کے سٹاف میں 50 فیصد کمی کے احکامات جاری کئے تھے۔ اس سے قبل بھارت نے 50 فیصد پاکستانی سفارتی عملے کو بھارت چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔دوسری جانب ایک سو پاکستانی نئی دہلی سے واہگہ کے راستے واپس آئیں گے جن میں پاکستانی ہائی کمیشن اہلکاروں کے اہلخانہ بھی شامل ہیں۔

بھارتی عملہ

مزید :

صفحہ اول -