جسٹس قاضی فائز کو قتل کی دھمکیاں، ملزم نے سپریم کورٹ میں غیر مشروط معافی نامہ جمع کرادیا

جسٹس قاضی فائز کو قتل کی دھمکیاں، ملزم نے سپریم کورٹ میں غیر مشروط معافی ...

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسٰی کو قتل کی دھمکیاں دینے والے ملزم نے سپریم کورٹ میں غیر مشروط معافی نامہ جمع کرادیا۔جسٹس قاضی فائز عیسٰی کودھمکیاں دینے کے معاملے پر سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کیس میں مرکزی ملزم علامہ افتخارالدین مرزا نے غیر مشروط معافی نامہ سپریم کورٹ میں جمع کرادیا ہے۔ ذرائع کے مطابق افتخار الدین مرزا نے مشروط معافی نامے میں کہا کہ اپنے آپ کو عدالتی رحم وکرم پر چھوڑتا ہوں،میں نے ویڈیو بنائی نہ وائرل کی، عدالت کو تکریم کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔

معافی نامہ

مزید :

صفحہ اول -