عوام کو عمران خان کے سواکوئی بھی منظور، حکومت کو جانا ہو گا: بلاو ل بھٹو زرداری، گلگت بلتستان انتخابات میں خود مہم چلانے کا اعلان

  عوام کو عمران خان کے سواکوئی بھی منظور، حکومت کو جانا ہو گا: بلاو ل بھٹو ...

  

اسلام آباد،لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز ایجنسیاں) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس وباء کے دنوں میں سندھ میں کچھ حلقوں پر ضمنی انتخابا ت نہیں ہو رہے، وائرس کے پھیلاؤ کے باوجود گلگت بلتستان میں انتخابات کا انعقاد کیا جا رہا ہے،اگر وباء کے دنوں میں بھی گلگت بلتستان میں انتخابات ہوئے تو وہ خود بھرپور طریقے سے انتخا با ت کی مہم چلائیں گے۔منگل کو زرداری ہاؤس اسلام آباد میں چیئرمین پیپلزپارٹی کے زیر صدارت گلگت بلتستان کے رہنماؤں کے ویڈیو لنک اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے بلاو ل بھٹو زرداری نے کہا گلگت بلتستان کے انتخابات میں انشااللہ پیپلزپارٹی جیتے گی،عمران خان اور پی ٹی آئی کی شکست ہوگی اور ان کے احتساب کا آغاز ہوگا۔ ویڈیو لنک کے اجلا س میں سید مہدی شاہ، امجد حسین ایڈووکیٹ، سعدیہ دانش، انجینئر اسماعیل، محمدموسیٰ، محمد جعفر، محمد علی آفتاب، عمران نذیر، علی مدد شیر، ایوب شاہ، عباس موسوی، شمس دین، عتیق ایڈوو کیٹ، بشیراحمد، آفتاب حیدر اور آغا محمد علی شاہ اور دیگر شریک تھے۔ اجلاس میں پارٹی چیئرمین کو گلگت بلتستان کی قیادت نے علاقے کی مجموعی سیاسی صورتحال اور گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کو قابو پانے میں حکومتی نااہلی سے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز نے پارٹی چیئرمین کو اپنے اپنے حلقہ انتخاب کے حوالے سے بریفنگ دی۔ چیئر مین پیپلزپارٹی نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایات دیں کہ وہ سماجی فاصلے ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے انتخابی مہم چلائیں۔قبل ازیں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ انشاء اللہ وہ آج بدھ کو شام سوا چار بجے بلاول ہاؤس لاہور میں پریس کانفرنس کرینگے۔ ہمیں پاکستان کیلئے وزیراعظم چاہئے، بدقسمتی سے ہما رے پاس ایک پی ٹی آئی کا وزیراعظم ہے،عمران خان خود کو“واحد آپشن ”قرار دے رہے ہیں،پاکستان کے عوام کو عمران خان کے علاوہ کوئی بھی منظور ہے، اس حکومت کو اب جا نا ہوگا۔دریں اثنا نیوز ایجنسی آن لائن کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے رواں ہفتے لاہور میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں پا ر ٹی کے چیئرمین منگل کی رات لاہور پہنچ گئے جو اتوار کے روز تک بلاول ہاؤس لاہور میں قیام کریں گے۔ پارٹی کے ذرائع کے مطا بق بلاول بھٹو زرداری لاہور میں قیام کے دوران پار ٹی پنجاب کے جیالوں اور تنظیم کو متحرک کرنے کیلئے اہم فیصلے کریں گے۔ پارٹی پنجاب کی قیادت سے مشاورت کریں گے۔ لاہور میں قیام کے دوران بلاول بھٹو زرداری پارٹی کی قیادت کے مختلف اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ ویڈیولنکس پر جیالوں سے خطاب کرتے گے۔ اتوار کے روز پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردا ری لاہور میں منعقد ہ آل پارٹیز کانفرنس کی بھی صدارت کریں گے۔ پارٹی کے چیئرمین نے کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں معطل کر رکھی ہیں۔

بلاول بھٹو

مزید :

صفحہ اول -