پٹرول بحران، شہزاد سید قاسم کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم

        پٹرول بحران، شہزاد سید قاسم کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے پٹرول بحران کی تحقیقات کیلئے شہزاد سید قاسم کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی بنا دی ہے۔وزیراعظم کی جانب سے قائم کی گئی یہ انکوائری کمیٹی آئل کمپنیوں کی جانب سے ذخیرہ اندوزی کی تحقیقات کا جائزہ لے گی۔ انکوائری کمیٹی تیل بحران میں پٹرولیم ڈویڑن کے اقدامات پر بھی رپورٹ دے گی۔کمیٹی اوگرا کی جانب سے تیل بحران سے نمٹنے کے لیے کیے اقدامات بھی دیکھے گی جبکہ اس کے ذریعے تیل قیمت میں کمی کے درا?مدات پر اثرات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ کمیٹی ذمہ داروں کے تعین کے ساتھ ساتھ مستقبل کا لائحہ عمل بھی دے گی۔
پٹرول بحران

مزید :

صفحہ اول -