پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لٹر کمی کا امکان

  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لٹر کمی کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر غور شروع کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعا ت پر لیوی کی قیمت میں 10 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے آئندہ چند روز میں اعلان متوقع ہے،یاد رہے چند روز قبل خلاف معمول ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 21 روپے 31 پیسے، مٹی کا تیل 23 روپے 50 پیسے اور لائٹ ڈیزل 17 روپے 84 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا تھا۔ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی وجہ قرار دیا گیا تھا۔خیال رہے کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی کھپت کم ہونے سے قیمتیں تاریخ کی کم تریں سطح پر پہنچ گئی تھیں جس کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتوں میں بڑی کمی کی گئی تھی۔
پٹرول قیمت کمی

مزید :

صفحہ اول -