امریکہ میں کورونا مریضوں کو ”ریمڈیسیور“ دوا مفت دینے کا اعلان

امریکہ میں کورونا مریضوں کو ”ریمڈیسیور“ دوا مفت دینے کا اعلان

  

واشنگٹن(اظہر زمان، بیورو چیف)امریکی وزیر صحت ایلیکس آذر نے واضح کیا ہے کہ ہسپتالوں میں داخل ”کووڈ19-“ کے مریضوں کو ”ریمڈیسیور“ کی دوا کی قیمت ادا نہیں کرنی پڑے گی۔ ٹیلی ویژن چینل ”فوکس بزنس“ کو ایک انٹرویومیں انہوں نے بتایاکہ اگرچہ 5 دن کی قیمت 3ہزار ڈالر سے زائد ہے، لیکن صدر ٹرمپ نے دوا ساز کمپنی کے پانچ لاکھ کورسز فری حا صل کئے ہیں۔ نجی انشورنس کمپنیا ں ایک کو ر س کیلئے ہسپتالوں کو3120ڈالر اور سرکار ی انشورنس 2340ڈالر چارج کریں گی لیکن حکومت ہسپتالوں کو ادائیگی کر دے گی تاکہ مریضوں کو قیمت ادا نہ کرنی پڑے۔ امریکی میڈیا کے مطا بق امریکہ کے بعد یورپ میں بھی ڈاکٹر مؤثر اینٹی وائرل دوا ”ریمڈ یسی ور“ کو کورونا وائرس کے علاج کیلئے شروع کر رہے ہیں جو اس مقصد کیلئے سب سے اول دوا کی حیثیت اختیا ر کر رہی ہے۔ یہ دوا ان مریضوں کو دی جا رہی ہے جو نمونیا میں مبتلا ہو گئے ہیں یا جنہیں ا ٓکسیجن کی ضرور ت پڑ رہی ہے۔

امریکی حکومت اعلان

مزید :

صفحہ اول -