نواز شریف لندن، شہباز، حمزہ اور بیگم صفدرراوئیونڈ کو پیارے ہوچکے: فیاض الحسن

نواز شریف لندن، شہباز، حمزہ اور بیگم صفدرراوئیونڈ کو پیارے ہوچکے: فیاض ...

  

لاہور(این این آئی) صوبائی وزیرِ اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آلِ شریف نے اپنی بچی کھچی عزت کی رکھوالی کے لیے اپنے ترجمانوں کی سخت ڈیوٹی لگائی ہوئی ہے، جنہوں نے قومی اسمبلی سے منہ کی کھانے کے بعد پنجاب میں بزدار حکومت کے خلاف جھوٹ اور غلط بیانی کا محاذ کھول لیا ہے،وفاق کی طرح وزیرِ اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب کا بجٹ بھی پورے تزک و احتشام کے ساتھ منظور ہو ا اور اپوزیشن کو رسوائی اور جگ ہنسائی کے سوا کچھ نہیں ملا۔مسلم لیگ (ن)کے رہنماؤں کی جانب سے بزدار حکومت کی کارکردگی کے خلاف وائٹ پیپر جاری کرنے اور پریس کانفرنس پر اپنے ردِعمل میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آلِ شریف نے اسمبلی کے فلور، عدالت کے کٹہرے اور عوام کی عدالت میں جھوٹ کی انتہا کر دی تھی۔ اسی جھوٹ کی وجہ سے نواز شریف لندن، شہباز شریف اور حمزہ شہباز نیب اور بیگم صفدر اعوان رائیونڈ کو پیاری ہو چکی ہیں، اور لیگی ترجمانوں نے بھی اسی جھوٹ کا رٹا رٹایا پہاڑا دہرایا۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیرِ اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کام ان کے دعوؤں کی عملی تشکیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان اور سردار عثمان بزدار کی دور اندیشی سے انجام پانے والے کام آج عوام کو فائدہ پہنچا رہے ہیں۔ پرائمری ہیلتھ کیئر کے لیے 135.9 ارب، سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیلئے 148.5 ارب، سکول ایجوکیشن کے لیے 350 ارب جبکہ محکمہ پولیس کے لیے 119 ارب کی رقوم مختص کی گئی ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آج عوام کو پلوں، سڑکوں اور میٹرو بسوں سے زیادہ ہسپتالوں اور احساس پروگرام جیسے اقدامات کی ضرورت ہے۔

پیارے ہو چکے

مزید :

صفحہ اول -