وفاقی کابینہ اجلاس کا اجلاس آج طلب جعلی ڈگری والے پائلٹس کے لائسنسوں کی منسوخی کامعاملہ ایجنڈا میں شامل

وفاقی کابینہ اجلاس کا اجلاس آج طلب جعلی ڈگری والے پائلٹس کے لائسنسوں کی ...

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا، 14 نکاتی ایجنڈے سمیت ملکی معاشی سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ جعلی ڈگری والے پائلٹس کے لائسنس کی منسوخی کا معاملہ بھی ایجنڈا میں شامل کر لیا گیا ہے۔وزیراعظم کے زیر صدارت کابینہ اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال سمیت پارٹی امور پر غور ہوگا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے ممنوعہ اسلحہ لائسنس کے اجرا کا معاملہ ایجنڈا میں شامل ہے۔ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن میں اضافہ کا فیصلہ کابینہ کریگی۔ ایران، عراق اور دیگر ممالک کے لئے زائرین پالیسی ریگولیٹری فریم ورک پیش کیا جائیگا۔متروکہ وقف املاک کی شہری آبادی کے تعلیم اور صحت کے استعمال سے متعلق پالیسی میں تبدیلی کا معاملہ پر غور ہو گا۔ وفاقی میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ بل پر نیشنل ہیلتھ ریفارمز ٹاسک فورس کی بریفنگ دے گی۔پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ کے ایم ڈی کی تعیناتی سمیت ای سی سی اور کابینہ کی توانائی کمیٹیوں کے فیصلوں کی توثیق اور ایس ای سی پی کے مالی سال 2020ء کے آڈیٹرز کی منظوری ایجنڈا میں شامل ہے۔ایس ڈی گولز کے حصول سے متعلق گائیڈ لائنز میں ردوبدل ایجنڈا میں شامل ہے جبکہ مرغزار چڑیا گھر کا انتظامی کنٹرول وزارت ماحولیاتی تبدیلی کو دینے کا فیصلہ ہوگا۔ ریونیو ڈویڑن کی جانب سے پینل سرچارج کی معافی کا معاملہ پر غور ہو گا۔

وفاقی کابینہ

مزید :

صفحہ اول -