او گرا نے مہنگائی میں پسے عوام پر ایل پی جی بم بھی گرا دیا، 4روپے فی کلو اضافہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھنے کے بعد اوگرا نے ایل پی جی مہنگا کرنے کا بم بھی عوام پر گرا دیا اور گیس کی قیمت چار روپے فی کلو بڑھا دی۔تفصیلا ت کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے عوام پر گیس بم گراتے ہوئے آئندہ جولائی کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں چار روپے کا اضافہ کر دیا، جس کے بعد ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 46 روپے مہنگا ہو گیااور قیمت 1345 روپے مقرر کی گئی ہے، اوگرا نے نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔واضح رہے جون میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 1298 روپے تھی،جبکہ تین روز قبل ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے قیمت میں 5 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا تھا، گھریلو اور کمرشل سلنڈر بھی مہنگا ہوگیا تھا جس کا اس وقت اوگرا قیمت میں اضافے کا نوٹس لے لیا تھا۔ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے گیس کی قیمت میں ہفتے میں دوسری بار اضافہ کیا تھا اور اس اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 50 روپے جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 200 روپے اضافہ ہوگیا تھا۔
ایل پی جی