وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ کل این ڈی ایم اے کے حوالے کرینگے،فواد چودھری

      وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ کل این ڈی ایم اے کے حوالے کرینگے،فواد چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آج الحمدللہ میڈ ان پاکستان وینٹی لیٹرز تیار کئے جاچکے ہیں، جس کے بعد پاکستان مقامی سطح پر وینٹی لیٹرز تیار کرنیوالا ملک بن گیا، پہلی کھیپ انشااللہ جمعرات کو این ڈی ایم اے کے حوالے کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان سے تعلق رکھنے والے رہنماقابل احترام ہیں، ہم لوگ بھی آج ہیں کل نہیں ہوں گے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہونیوالے حملے میں اسٹاک ایکسچینج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، پولیس،رینجرز،سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ پاکستان میں بننے والے وینٹی لیٹرز کی قیمت ون تھرڈ ہے۔ اس سے پاکستان کی نہ صرف اپنی ضروریات بلکہ اسے باہر ممالک کو بھی بھیجا جاسکے گا،فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیز میں پڑھ نیوالے طالبعلم ہماری طاقت ہیں، اب وقت ہے نوجوانوں پر فوکس کریں،ہمیں اب اپنی لڑائیوں سے باہر نکلنا ہوگا،ہمارا تو کوئی گاؤں ایسا نہیں جہاں شہید نہیں ہوں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس سے قبل ہم شیلڈز،گوگل ماسک تمام چائنہ سے امپورٹ کررہے تھے، ٹیکنیشن اورانجینئرز کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیے۔
فواد چودھری

مزید :

صفحہ اول -