عدالت نے سنتھیا رچی کو رحمان ملک کیخلاف بیان بازی سے روک دیا

  عدالت نے سنتھیا رچی کو رحمان ملک کیخلاف بیان بازی سے روک دیا

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) عدالت نے امریکی بلاگر سنتھیا رچی کو سابق وزیر داخلہ و رہنما پی پی رحمان ملک کے خلاف بیان بازی سے روک دیا۔ منگل کو اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کی جانب سے امریکی بلاگر سنتھیا رچی کے خلاف 50 ارب روپے ہرجانے کے دعوے کی سماعت کی۔ عدالت نے سنتھیا رچی کو رحمان ملک کے خلاف بیان بازی سے روکتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ سماعت تک رحمان ملک کے خلاف ہتک عزت کا کوئی مواد شائع نہ کرے۔ امریکی خاتون سنتھیا رچی کو رحمان ملک کی طرف سے دائر 50 ارب روپے ہرجانے کے دعوے میں 13 جولائی کو عدالت بھی طلب کر لیا گیا۔

سنتھیا رچی

مزید :

صفحہ اول -