جعلی بنک اکاونٹس کیس،نیب نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو طلب کرلیا

  جعلی بنک اکاونٹس کیس،نیب نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) جعلی بنک اکاونٹس کیس میں نیب نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو نوٹس جاری کر کے طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو آج بدھ کو نیب کے روبرو پیش ہونے ہدایت کی گئی ہے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو پلاٹس کی غیرقانونی الاٹمنٹ کیس میں طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے آج نیب کے روبرو پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے پیشی کے لئے مہلت مانگ لی۔سلیم مانڈوی والا کا کہناہے کہ اس وقت کراچی میں موجود ہوں۔ پیش نہیں ہو سکتا۔پیشی کے لئے نئی تاریخ دی جائے۔ منگل کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے نیب کو خط لکھ دیا۔ انہوں ن کہاکہ کزن کے انتقال کے باعث اس وقت کراچی میں موجود ہوں، ذاتی طور پر پیشی کیلئے بدھ کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کی جائے۔
سلیم مانڈوی والا

مزید :

صفحہ اول -